بھارت

اترپریش:فلسطینی پرچم لہرانے پر پانچ مسلمان گرفتار

لکھنو: بھارت میں مظلوموں کے لیے آواز اٹھانا جرم بن گیا ہے ، بی جے پی کی حکومت والی ریاست اتر پردیش میں عید الفطر کی تقریبات کے دوران فلسطینی پرچم لہرانے پر پانچ مسلمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق عزیف خان، عبدالرحیم، محمد فلک، عبدالکریم اور محمد عزیف کو سہارنپور شہر میں عید کی نماز کے بعد ایک مسجد سے باہر جھنڈے لہرانے پر گرفتار کیا گیا۔
ایک پولیس افسرنے بتایا کہ اس معاملے میں نامزد کل آٹھ افراد میں سے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ تین مفرور ہیں۔
نماز عید کے بعد مسلمان گھنٹہ گھر میں جمع ہوئے اور مظلوم فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگائے اور فلسطینی پرچم لہرایا۔واقعے کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے۔
قبل ازیں اتر پردیش، مدھیہ پردیش، بہار، کرناٹک اور دیگر ریاستوں میں فلسطینی پرچم لہرانے اور غزہ مزاحمت کاروں کی حمایت میں نعرے لگانے پر متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button