مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی پولیس نے کشمیری اسکالر آغا سید ہادی کو گھر میں نظر بند کر دیا
سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی پولیس نے معروف اسکالر اورعالم دین آغا سید ہادی کوسرینگر میں اپنے گھر میں نظر بند کر دیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس کی ایک ٹیم ہفتے کی شام آغا سید ہادی کی رہائش گاہ پر پہنچی اور انہیں ان کی نظر بندی کے بارے میں آگاہ کیا۔آغاہادی کو سرینگر کی ایک مسجد میں ایک پروگرام میں شرکت کرنا تھی۔