World
وقف ترمیمی قانون کا مقصد مسلم کمیونٹی کی معاشی بنیادوںکو کمزور کرنا ہے، آئی اے ا یم سی
واشنگٹن: انڈین امریکن مسلم کونسل (آئی اے ایم سی) نے وقف قانون میں بی جے پی حکومت کی نئی ترامیم کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسلم کمیونٹی کی مذہبی اور اقتصادی خودمختاری کو نقصان پہنچانے کی ایک دانستہ کوشش قرار دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی تارکین وطن مسلمانوں کی تنظیم ”آئی اے ایم سی“ نے متنبہ کیا ہے کہ وقف بل میں تبدیلیاں صدیوں پرانے مسلم اداروں پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے لائی گئیں ہیں ۔
تنظیم کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر رشید احمد نے ایک بیان میں کہا وقف جائیدادیںلاتعداد اسکولوں، ہسپتالوں اور فلاحی اداروں کیلئے مال اعانت کا باعث ہیں۔انہوںنے کہا کہ ان جائیدادوں پر حکومتی کنٹرول کا مقصد مسلم کمیونٹی کی معاشی بنیادوںکو کمزور کرنا ہے۔





