World

بھارتی میڈیا نے پاک بھارت جنگ کے دوران بڑھ چڑھ کر جھوٹ پھیلایا:نیو یارک ٹائمز

نیویارک: امریکی اخبار ”نیو یارک ٹائمز” نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارتی میڈیا نے پاک بھارت جنگ کے دوران بڑھ چڑھ کر جھوٹ پھیلایا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اخبارکا کہنا ہے کہ جھوٹ پھیلانے میں بھارت کے وہ میڈیا گروپس بھی پیش پیش رہے جو ماضی میں اچھی ساکھ کے حامل سمجھے جاتے تھے۔ اخبارنے اپنی رپورٹ میں کہا کہ بھارتی میڈیا نے یہاں تک دعوی کر ڈالا کہ بھارت نے پاکستان کی نیوکلیئر بیس کو نشانہ بنا دیا ہے۔اخبار کے مطابق کسی نے کہا پاکستان کے دو طیارے مار گرائے، کراچی پورٹ پر بھی حملہ ہوگیا۔نیو یارک ٹائمز کے مطابق یہ دعوے حملوں کی تفصیلات و جزیات تک کے ساتھ پیش کیے گئے مگر یہ سب جھوٹ تھا۔ اخبار نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی چار روزہ لڑائی کے دوران جنگی ہیجان میں مبتلا بھارتی اینکرز اور مبصرین چیئر لیڈرز بنے ہوئے تھے۔ نیو یارک ٹائمز کے مطابق حب الوطنی کے بخار میں مبتلا بھارتی میڈیا نے یہاں تک کہہ دیا کہ پاکستان کی نیوکلیئر سائٹ سے تابکاری شروع ہو چکی، جھوٹ کو سچ ثابت کرنے کیلئے ایٹمی سائٹ کے نقشے اور سیٹلائٹ تصاویر اسکرین پر دکھائی گئیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button