مقبوضہ جموں و کشمیر
اکھنور:حملے بھارتی فوج کا ’جے سی او‘ ہلاک

جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے علاقے اکھنور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے بھارتی فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او)ہلاک ہو گیا ہے۔
کشمیر میڈیاسرو س کے مطابق کلدیپ چند نامی جے سی او جموں کے اکھنور سیکٹر میں فائرنگ کے تبادلے میں شدید زخمی ہو ا تھا ۔ وہ آج ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔






