بھارت

بھارت :چھتیس گڑھ میں ہندو انتہاپسندوں نے دلت لڑکے کو برہنہ کرکے تشددکا نشانہ بنایا

نئی دہلی:بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ہندوانتہاپسندوں نے ایک دلت لڑکے کو برہنہ کرکے رسی سے باندھ دیا اور بے رحمی سے مارا پیٹا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق متاثرہ لڑکے کی شناخت راہول آنچل کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق ضلع سکتی کے علاقے ڈبھارا سے ہے۔21 سالہ متاثرہ نوجوان کا تعلق درج فہرست ذات ستنامی برادری سے ہے۔ یہ واقعہ 9اپریل کو پیش آیا ہے اور اس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ حملہ اس لئے کیاگیا کیونکہ راہل کے کسی دوسری ذات کی لڑکی کے ساتھ تعلقات تھے۔ راہول کو پہلے برہنہ کیاگیا، رسیوں سے باندھا گیا اور چپلوں، بجلی کے تاروں اور پائپوں سے پیٹا گیا۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے راہل درخت کے نیچے بیٹھاہواہے اور ایک شخص اسے بار بار تھپڑ ماررہا ہے اور تشدد کا نشانہ بنارہا ہے۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ انسانی حقوق کے کارکن ڈگری پرساد چوہان نے اس غیر انسانی سلوک کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پولیس مقدمہ درج کرنے سے ہچکچارہی تھی۔ تاہم وائرل ویڈیوز اور بڑھتے ہوئے عوامی غم و غصے کے بعد پولیس کارروائی کرنے پر مجبورہوگئی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button