بھارتی فالس فلیگ آپریشنز کی حقیقت ایک با ر پھر بے نقاب، ہر بڑے حملے میں خود بھارت ملوث

نئی دلی: بھارت کے نام نہاد فالس فلیگ آپریشنز کی حقیقت ایک بار پھر دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گئی ہے۔ حالیہ انکشافات، عدالتی بیانات اور تفتیشی رپورٹوں نے ثابت کیا ہے کہ بھارت کے بیشتر بڑے حملے خود بھارتی انتہا پسندوں کے منصوبوں کا حصہ تھے، جن کا مقصد سیاسی فائدہ حاصل کرنا اور عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنا تھا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس، عدالتی بیانات اور سابق حکام اورتفتیشی رپورٹ میں انکشاف کیاگیاہے بھارت کئی دہائیوں سے پاکستان کو بدنام کرنے اور مذموم سیاسی مفادات کے حصول کیلئے اپنے شہریوں پر حملے کر کے الزام پاکستان پرعائد کر رہاہے ۔بھارتی پولیس کی تازہ رپورٹ کے مطابق 2007کے سمجھوتہ ایکسپریس حملے میں دراصل ہندو انتہا پسند تنظیمیں ملوث تھیں ، لیکن اس حملے کا جھوٹا الزام پاکستان پر لگایا گیا۔ رپورٹ کے بعد ہندو انتہا پسند رہنما آسیمانند کی گرفتاری نے بھارت میں سنسنی پھیلا دی ہے۔ اس نے عدالت میں اقرار کیاتھا کہ سمجھوتہ ایکسپریس، اجمیر شریف دھماکے اور مالیگائوں بلاسٹ سب ہندو انتہاپسند تنظیموں نے کئے تھے ۔سابق بھارتی سی بی آئی افسر نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی حکومتیں اپنے سیاسی مفادات کے لیے پارلیمنٹ حملے اور 26/11ممبئی حملے جیسے واقعات خود منظم کرتی رہی ہیں۔ خصوصی تفتیشی ٹیم کے ایک افسر نے عدالت میں حلفیہ بیان دیا کہ ان حملوں کا مقصد سیاسی فائدہ اور عالمی سطح پر ہمدردی حاصل کرنا تھا۔سابق گورنر جموں و کشمیر ستیاپال ملک نے بھی پلوامہ حملے کو "منصوبہ بند سازش” قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اس واقعے کا فائدہ براہِ راست بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کو پہنچا۔ اسی طرح چھٹی سنگھ پورہ میں سکھوں کے قتل عام کا الزام بھی پاکستان پر عائد کیا گیا، تاہم دلی کی عدالت نے اس سلسلے میں گرفتار دونوں پاکستانی شہریوں کو باعزت بری کر دیا۔سابق ڈی جی پنجاب پولیس کے ایس گِل نے ایک بیان میں انکشاف کیا تھا کہ "بھارتی ایجنسیاں داخلی سیاست کے لیے فالس فلیگ آپریشنز میں ملوث رہی ہیں۔یاد رہے، امریکی صدر بل کلنٹن کے دورہ بھارت کے دوران چھٹی سنگھ پورہ سانحہ پیش آیا، جسے عالمی توجہ حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا گیاتھا۔دفاعی ماہرین کے مطابق اوڑی حملہ بھی بھارت کی اپنی منصوبہ بندی کا حصہ تھا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سابق آر ایس ایس کارکن یشونت شنڈے نے عدالت میں حلفیہ بیان دیا ہے کہ ہندوتواسنگھ پریوار نے بم دھماکوں کے ذریعے بی جے پی کو جتوانے میں مرکزی کردار ادا کیاہے۔حال ہی میں رابرٹ وادرا نے پہلگام حملے کو "ہندوتوا ایجنڈا” سے جوڑا، جس پر بی جے پی حکومت نے سخت ردعمل ظاہر کیاہے۔سیاسی ماہرین کے مطابق حیران کن طور پر بھارت میں ہر بڑا حملہ انتخابات سے قبل ہوتا ہے، جس کے بعد الزام ہمیشہ پاکستان پر عائد کر کے سیاسی فائدہ اٹھایا جاتا ہے۔تجزیہ کاروں کا مزیدکہنا ہے کہ پارلیمنٹ حملہ، پلوامہ، اوڑی، سمجھوتہ ایکسپریس اور چھٹی سنگھ پورہ ، سب ایک ہی کہانی کے مختلف بب ہیں، جن کا اصل مقصد سیاسی فائدہ حاصل کرنا اور پاکستان کے خلاف عالمی رائے عامہ ہموار کرنا تھا۔ماہرین نے بھارت کے ان فالس فلیگ آپریشنز کی آزاد انہ اور غیر جانبدار بین الاقوامی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔







