مقبوضہ جموں و کشمیر

میر واعظ کا وقف ترمیمی ایکٹ پر بھارتی سپریم کورٹ کے عبوری ریلیف کا خیرمقدم

سرینگر:
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے وقف ترمیمی ایکٹ پر بھارتی سپریم کورٹ کی طرف سے فراہم کئے جانیوالے عبوری ریلیف کا خیرمقدم کیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وقف ترمیمی ایکٹ اور اس کی عبوری ہدایت کے بارے میں عدالت عظمی کی طرف سے مودی حکومت سے پوچھے گئے سخت سوالات خصوصا وقف بورڈز میں غیر مسلم نئے ممبران کی شمولیت اور وقف جائیدادوں کی ڈی نوٹیفکیشن سے متعلق اعتراضات ا ایک مثبت قدم ہے۔میر واعظ نے امید ظاہر کی کہ سپریم کورٹ بھارت کے مسلمانوں کیلئے واحد امید کی کرن ہے اور وہ بالآخر اس متازعہ ایکٹ کو منسوخ کر ے گی۔
واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے جمعرات کو دوسرے دن مقدمے کی سماعت کے دوران مودی حکومت کو جواب جمع کرانے کیلئے سات دن کی مہلت دی ہے اور تب تک جائیدادوں کے اسٹیٹس، تقرریوں اور بائی لاز میں کسی قسم کی تبدیلی پر پابندی عائد کردی ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button