متفرقات

رام بن: کل تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے

جموں:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انتظامیہ نے موسم کی خرابی کیوجہ سے ضلع رام بن میں تمام تعلیمی ادارے کل بروز پیر بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈپٹی کمشنر رامبن نے ”ایکس “پر ایک پوسٹ میں کہا”ناقص موسم اور شدید بارش کے پیش نظر ضلع رامبن کے تمام سرکاری اور نجی اسکول، کالج اور تکنیکی تعلیمی ادارے 21اپریل بروز پیر بند رہیں گے۔“
قبل ازیں ضلع کے علاقے دھرم کنڈ میں آج چناب پل کے قریب بادل پھٹنے سے سیلاب آیا، جس سے تین افراد کی جانیں چلی گئیں اور متعدد مکانات کو کافی نقصان پہنچا۔ سیلاب زدہ علاقے میں پھنسے تقریباً 90 سے 100 لوگوں کوبحفاظت نکال لیا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button