متفرقات

سرینگر میں دل کا دورہ پڑنے سے بھارتی پولیس اہلکار کی موت

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں ایک بھارتی پولیس اہلکار کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حکام نے بتایاکہ پیر کو سرینگر کے پانتہ چوک تھانے میں ایک پولیس اہلکارکی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار کی شناخت39سالہ کانسٹیبل نعیم احمد شیخ کے طور پر ہوئی ہے جو ضلع کپواڑہ کے علاقے ٹنگڈار کرناہ کا رہنے والا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نعیم پولیس اسٹیشن میں اچانک گر گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ بعد ازاں اس کی لاش کو طبی و قانونی کارروائیوں کے لیے پولیس اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا۔ مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button