بھارت

تلنگانہ:ضلع سنگا ریڈی میں ہندوتوا بلوائیوں کا مدرسے پر حملہ ،طلباء پر تشدد

سنگاریڈی:بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں ہندوتوا بلوائیوں نے ایک مدرسے پر حملہ کیا اور وہاں زیر تعلیم طلباء کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہندوتوا غنڈوں نے ضلع کے گائوں جنارم میں واقع مدرسہ تعلیم القرآن کے طلبا پر دوہندو مورتیوں کی توڑ پھوڑ کا الزام لگایااورمدرسے پر حملہ کر کے طلبا اور اساتذہ پرتشدد کیا، جس سے متعد د طلباء اور اساتذہ زخمی ہو گئے ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کرہندوتوا شرپسندوں کو منتشر کردیا۔ تاہم غنڈوں نے قریب ہی واقع درگاہ حضرت غریب شاہ ولی کی طرف مارچ کیا، مزار کے بعض حصوں کو آگ لگا دی ۔مدرسہ انتظامیہ اور مقامی مسلمانوں نے ہندوتوا بلوائیوں کے حملے کی شدید مذمت کی اور احتجاج کرتے ہوئے اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button