بھارت

بھارتی حکومت نے 16پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی لگا دی

نئی دہلی: مقبوضہ جموں و کشمیر میں پہلگام واقعے کے بعد بھارتی حکومت نے وزارت داخلہ کی سفارش پر ڈان نیوز، سما ٹی وی، اے آر وائی نیوز اور جیو نیوز سمیت 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی لگا دی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جن دیگریوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں بول نیوز،رفتار، دی پاکستان ریفرنس،سماء سپورٹس، جی این این، عزیر کرکٹ،عمر چیمہ ایکسکلوسیو،عاصمہ شیرازی، منیب فاروق، سنو نیوز، ارشاد بھٹی اورراضی نامہ شامل ہے۔ واضح رہے 22اپریل کو پہلگام واقعے کے بعد بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جو طوفان بد تمیزی مچارکھی ہے ، مذکورہ یوٹیوب چینلز پر بھارت کے اس سفید جھوٹ کا پول کھولا جارہا ہے اوردلائل کے ساتھ بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا جارہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button