بھارت اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنیوالا دوسرا بڑا ملک بن گیا
اسلام آباد: غزہ میں اسرائیلی فورسز کی طر ف سے جاری مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی کے دوران بھارت اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے والا دوسرا بڑا ملک بن گیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عرب میڈیا کی رپورٹ میں انکشاف کیاگیاہے کہ مودی کی بھارتی حکومت غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام میں صیہونی حکومت کی مکمل حمایت جاری رکھے ہوئے ہے ۔ اسرائیل کی عسکری درآمدات میں بھارت کا 26 فیصد حصہ شامل ہے۔بھارتی کمپنیاں اسرائیل کے بڑے دفاعی اداروں بشمول رافیل ایڈوانسڈ سسٹمز کو پرزے برآمد کر رہی ہیں۔عرب میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی اور اسرائیلی کمپنی کے مشترکہ منصوبے کے تحت ساڑھے 5 لاکھ سے زائد بھاری دھماکا خیز پرزے اسرائیل بھیجے گئے۔
واضح رہے کہ غزہ کی وزارتِ صحت کی رپورٹ کے مطابق اب تک صیہونی فورسز کی جاری نسل کشی کی کارروائیوں کے دوران غزہ میں تقریبا 73 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔







