بھارت
گزشتہ تین دنوں میں 537پاکستانی شہری اٹاری بارڈر سے بھارت سے وطن واپس آئے

نئی دہلی: اتوار کوقلیل مدتی ویزا کی آخری تاریخ ختم ہونے کے بعد گزشتہ تین دنوں میں مجموعی طوپر 537پاکستانی شہری اٹاری بارڈر سے بھارت سے پاکستان واپس آئے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اٹاری بارڈر پر پروٹوکول آفیسر ارون پال نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین دنوں میں 850 بھارتی شہری بھارت واپس آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف اتوار کو 237پاکستانی شہری اپنے ملک واپس گئے جبکہ 116بھارتی شہری وطن واپس آئے۔انہوں نے کہاکہ 24اپریل سے537پاکستانی شہری پاکستان واپس گئے اور 850 بھارتی شہری بھارت واپس آئے۔انہوں نے کہاکہ تازہ ترین معلومات کے مطابق پاکستانی شہری 29اپریل تک سرحد پار کرسکتے ہیں اور اسی طرح بھارتی شہری بھی اس تاریخ تک وطن واپس آسکتے ہیں۔








