پاکستان

نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر بھارتی غنڈہ گردی قابل مذمت ہے، انجینئر امیر مقام

اسلام آباد:
وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر بھارتی غنڈہ گردی قابل مذمت ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجینئر امیر مقام نے ایک بیان میں کہاکہ سفارت خانے اور سفارتی عملے کی حفاظت بھارتی حکومت کی قانونی ذمہ داری ہے اور نقصان کا ذمہ دار بھارت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ چھپ نہیں سکتا۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن پر حملے کی انتہا پسندانہ بھارتی سوچ کا مظاہرہ قابل مذمت ہے۔انہوں نے پاکستانی سفارتی عملے کے جذبے اور جرات کو سلام پیش کرتے ہیں کہاکہ آپ کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button