APHC

میر واعظ عمر فاروق کا گھروں کی مسماری اور نوجوانوں کی اندھا دھند گرفتاری پراظہار تشویش

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے بے گناہ لوگوں کے گھروں کو مسمار کرنے اور نوجوانوں کی اندھا دھند گرفتاریوں پر شدید تشویش کااظہارکیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میرواعظ عمر فاروق نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہ اندھا دھند گرفتاریاں اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوزافسوسناک اور پریشان کن ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگوں کے گھروں کو مسمار کیا جارہاہے جس سے دیگر محلہ داروں کا بھی نقصان ہورہا ہے۔ انہوں نے حکام پر زوردیا کہ وہ متاثرین کو انصاف دلانے کے لیے معصوم کشمیری خاندانوں کو سزا نہ دیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button