مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت نے پہلگام واقعے پر فوج کی شمالی کمان کو تبدیل کردیا

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں مودی حکومت نے پہلگام میں ناکام فالس فلیگ آپریشن کا سارا ملبہ فوج کی شمالی کمان کے سربراہ پر ڈال کر خود کو بری الذمہ قرار دیدیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی پر بوکھلاہٹ کی شکار مودی حکومت نے بھارتی فوج کی ناردرن کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کی چھٹی کردی۔لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما کو فوج کی شمالی کمان کا چارج دیدیا گیا۔بھارتی حکومت نے انٹیلی جنس اور سیکیورٹی ناکامی کا سارا ملبہ لیفٹیننٹ جنرل کمار پر ڈال دیا۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں دس لاکھ کے قریب فوج، پیراملٹری فورسز، پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اہلکارتعینات ہیں جو پہلگام حملہ روکنے میں ناکام رہے۔ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار نے پہلگام آپریشن کے بعد فوری طور پر پاکستان کے خلاف مہم جوئی سے انکار کر دیا تھا۔لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کی طرف سے انکار پر مودی حکومت کا منصوبہ خاک میں مل گیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button