آزاد کشمیر

کشمیریوں نے بھارتی تسلط کو کبھی قبول نہیں کیا، چوہدری انوار الحق

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیرکے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ بھارت نے 27 اکتوبر 1947 کو برصغیر کی تقسیم کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر میں اپنی فوج اتاری اور کشمیریوں کے مرضی کے خلاف جموںوکشمیر کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کر لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم نے ” یوم سیاہ“ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میںکہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام نے کبھی بھی بھارت کے غیر قانونی اور جابرانہ قبضے کو قبول نہیں کیا اور وہ آج تک آزادی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا ارتکاب کر رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ اقوام متحدہ نے کشمیریوں کا حق خود ارادیت تسلیم کررکھا ہے ، بھارت خود تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں لے گیا تھا لیکن اب وہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے سے انکار ی ہے اور کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ قرار دے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس نے تمام حریت قیادت ، انسانی حقوق کے کارکنوں ، صحافیوں کو سلاخوں کے پیچھے ڈال رکھا ہے ، مقبوضہ علاقے میں اظہار رائے کی آزادی کا حق سلب ہے لیکن بھارت کا یہ جبر کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام ہو چکا ہے۔
چوہدری انوار الحق نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ جموںوکشمیر بھارت کے ناجائز قبضے سے آزاد ہوگا اور پوری ریاست جموں و کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گی۔KMS-12/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button