پاکستان

پاکستان پر الزامات عائد کرنا بھارت کا وطیرہ رہا ہے، ڈکٹر محمد فیصل

لندن :برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارت جموں وکشمیر میں رائے شماری سے مسلسل انکار کر رہا ہے اور وہ اقوام متحدہ کی قرادادوں پر عملدر آمد کیلئے تیار نہیں ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈاکٹر محمد فیصل نے ایک برطانوی ٹیلی ویڑن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اورتنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جموںوکشمیر پر غیر قانونی طور پر قابض ہے ، کشمیر ایک بنیادی مسئلہ ہے ۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بغیر کسی ٹھوس ثبوت اور شواہد کے پاکستان پر الزامات عائد کرنا بھارت کا وطیرہ ہے۔ پاکستان دہشت گردی کی تمام شکلوں کی بھر مذمت کرتا ہے، پاکستان خوددہشت گردی کا شکار ہے ۔
انہوںنے مزید کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں نو لاکھ سے زائد فورسز اہلکار تعینات کر رکھے ہیں اور وہ کشمیریوں کی آزادی کی آواز کو طاقت کے بل پر دبانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان تمام معاملات کا پرامن بات چیت کے ذریعے حل چاہتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button