پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈے کوبے نقاب کرنے کے لیے میڈیا کو آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کرایا

اسلام آباد:پاکستان نے قومی اور بین الاقوامی صحافیوں کے لئے آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں کے دورے کا اہتمام کیا ہے جس کا مقصد بھارتی میڈیا کے حالیہ دعوئوں کو بے نقاب کرنا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس دورے کا اہتمام بھارتی میڈیا کے اس پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کے لئے کیا گیاجس میں بتایا گیا تھا کہ بھارتی فورسز نے کچھ مقامات پر عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایاتھا جن میں کچھ مبینہ طور پر فرار ہو گئے ۔انڈیا ٹوڈے نے ایک جھوٹا دعویٰ کیا تھا کہ مبینہ عسکریت پسندوں کو کیل، دودھنیال، اٹھمقام، جورا، لیپا، فارورڈ کہوٹہ، کوٹلی، چمن کوٹ اور جان کوٹ سے منتقل کیا گیا ہے۔پاکستان نے میڈیاکو ان مقامات کا دورہ کراکے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا۔انڈیا ٹوڈے کے جھوٹے دعوے سے پتہ چلتا ہے کہ بھارتی فورسز ان علاقوں کے ناموں کا استعمال کرکے من گھڑت بیانیہ پیش کرنے کی کوشش کر سکتی ہیں۔ تاہم پاکستان نے اس بے بنیاد پروپیگنڈے کو بروقت بے نقاب کیا ہے۔






