پاکستان

جنگ مسلط کرنےوالوں کو اسی طرح جواب دینگے جیسے مئی میں دیا تھا، فیلڈ مارشل


اسلام آباد: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف جنگ میں اللہ نے پاکستان کو سربلند کیا، پاکستان امن پسند ملک ہے، جنگ مسلط کرنےوالوں کو اسی طرح جواب دینگے جیسے مئی میں دیا تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فیلڈ مارشل نے اردن کے بادشاہ کے اعزاز میں ظہرانے میں شرکت کے موقع پر غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ”اللہ تعالی نے پاکستان کو بھارت کے خلاف جنگ میں فتح عطا کی۔ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن اللہ کے حکم کے مطابق عمل کرتے ہوئے اور اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دے گا“۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ جب مسلمان اللہ پر بھروسہ کرتے ہیں تو بظاہر معمولی کارروائیاں بھی ان کے دشمنوں کے خلاف طاقتور نتائج میں بدل سکتی ہیں۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ اللہ کے شکرگزار ہیں جس نے ہمیں فتح دلوائی، یہ کامیابی اللہ کی طرف سے ہے۔
فیلڈ مارشل نے غزوہ احد سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے قرآنی آیات کا حوالہ بھی دیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button