مقبوضہ جموں و کشمیر

پنجاب کے بھٹنڈہ میں رافیل گرنے سے ایک ہلاک، سری نگر کے اخبار کی تصدیق

سری نگر: سری نگر کے انگریزی اخبار” گڈ مارننگ کشمیر “نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی پنجاب کے شہر بھٹنڈہ میں رافیل طیارہ گر کر تباہ ہونے سے ایک شخص ہلاک اور 9 دیگر زخمی ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اخبار نے عینی شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کھیتوں میں کام کرنے والوں نے ایک طیارے کو تیزی سے نیچے آتے ہوئے اور بعدازاں گرکر تباہ ہوتے ہوئے دیکھا۔
پنجاب کے ضلع بھٹنڈہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر سے تقریباً 20 کلومیٹر دور اکلیان کلاں گاو¿ں میں بدھ کی صبح ایک طیارے کے گرنے اور آگ لگنے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور نو دیگر زخمی ہو گئے۔ مرنے والے کی شناخت ہریانہ کے ایک کھیت مزدور گووند کے طور پر کی گئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button