مقبوضہ جموں و کشمیر

میر واعظ خاندان کو قریبی رشتہ دار کے انتقال پر صدمہ

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں میر واعظ خاندا ن کو صدمہ پہنچا ہے کیونکہ مولوی محمد شفیع کی اہلیہ اور میر واعظ مولوی محمد یوسف شاہ کی چھوٹی ہمشیرہ ہفتے کے روز مختصر علالت کے بعدسرینگر کے علاقے نائد یاررعناواری میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میرواعظ عمر فاروق سوگوار خاندان با الخصوص ان کے بیٹوں مولوی محمد سید اور مولوی محمد شفاعت سے اظہار تعزیت کے لئے ان کے گھر گئے۔ متعدد خیر خواہوں اور ہمدردوں نے بھی اس مشکل گھڑی میں میرواعظ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔عمر فاروق میر واعظ خاندان کے دیرینہ ہمدرد گاندر پورہ، عیدگاہ سرینگر کے غلام محمد بٹ کے گھر بھی گئے جن کا حال ہی میں انتقال ہو گیا تھا۔ انہوں نے سوگوار خاندان بالخصوص زاہد احمد بٹ اور دیگر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا، فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button