آزاد کشمیر

کشمیری عوام پاکستان کو مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، وزیراعظم آزاد کشمیر

مظفر آباد :آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ کشمیری عوام پاکستان کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق چوہدری انوار الحق نے قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام اختلافات کوبھلا کر ہر سطح پر مکمل اتحاد کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک مضبوط اورخوشحال پاکستان کشمیریوں کی امیدوں کا مرکز ہے اور کشمیری پاکستان کی خاطر ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ چونکہ بھارت نے پاکستان کی علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی کی ہے اس لیے پاکستان کی مسلح افواج کو جواب دینے کا پورا حق ہے اور وہ بھارت کو ضرور جواب دیں گے۔پاکستانی قوم اور مسلح افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ کشمیری پاکستان کے لیے جییں گے اور مریں گے۔آزاد جموں و کشمیر میں آبی ذخائر کو نشانہ بنانے کی بھارت کی مذموم کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ اگر بھارت آبی جارحیت کرتا ہے اور ہمارے ڈیموں کو نشانہ بناتا ہے تو ان کے ڈیموں کو بھی نہیں بخشا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت نے بھارتی جارحیت سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے بجٹ مختص کیا ہے اورفنڈز ڈپٹی کمشنرز کو فنڈز منتقل کر دیے گئے ہیں۔ ریاستی حکومت متاثرہ خاندانوں کی مکمل دیکھ بھال یقینی بنائے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button