جموں

جموں میں فوجی کیمپ پر حملے میں بھارتی فوجی زخمی

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ضلع جموں کے علاقے نگروٹہ میں فوجی کیمپ پر حملے میں ایک بھارتی فوجی زخمی ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کے حکام نے دعویٰ کیا کہ ایک سنتری نے کیمپ پر دراندازی کی ممکنہ کوشش کو ناکام بنا دیا جس کے بعد فائرنگ کا مختصر تبادلہ ہوا۔ واقعے کے دوران ایک فوجی کو معمولی چوٹیں آئیں۔حملے کے بعد بھارتی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں تلاشی کی کارروائی شروع کر دی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button