مقبوضہ جموں و کشمیر
ضلع پونچھ میں بھارتی فورسز کی چھاپہ مارکارروائیاں

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسز نے ضلع پونچھ میں متعدد مقامات پر گھروں پر چھاپے مارے تاکہ علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کیا جاسکے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فورسز کے اہلکاروں نے تقریبا 18 مقامات پر گھروں پر چھاپے مارے اور تلاشی لی جن میں زیادہ تر آزادی پسند کارکنوں اور ان کے رشتہ داروں کے گھروں کو نشانہ بنایا گیا۔حکام نے بتایا کہ چھاپوں کے دوران کئی الیکٹرانک آلات ضبط کیے گئے ۔ادھر بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے ضلع کے علاقے منڈی میں بھی گھروں پر چھاپے مارے۔ آخری اطلاعات آنے تک چھاپہ مارکارروائیوں کا سلسلہ جاری تھا۔ بھارتی پولیس اور ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (SIA) نے وادی کشمیر میں بھی 11مقامات پر چھاپے مارے اور متعدد نوجوانوں کو پوچھ گچھ کے نام پر گرفتارکر لیا۔






