بیانات

آغاسید حسن کا مولوی محمد فاروق ، خواجہ عبدالغنی لون کو خراج عقیدت

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے شہید کشمیری رہنمائوں میرواعظ مولوی محمد فاروق اورخواجہ عبدالغنی لون کو ان کے یوم شہادت پر شاندار خراج پیش کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آغا حسن نے سرینگر میں جاری ایک بیا ن میں میر واعظ خانوادے کی تحریکی و دینی خدمات کو ایک کھلی کتاب قرار دیا۔انہوں نے اصلاحی خدمات اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں تعلیم کو عام کرنے کے لئے مولوی محمد فاروق کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوںنے زندگی بھر ملی اتحاد اور مسلمانوں کو دینی تعلیم کی طرف راغب کرنے کی کوششیں کیں ۔ آغا سید حسن نے کہا کہ شہید ملت مولوی محمد فاروق دینی و سیاسی امتزاج کا بہترین نمونہ تھے جنہوں نے ملت کشمیر کی دینی رہنمائی کے ساتھ ساتھ سیاسی رہنمائی بھی کی۔ انہوں نے شہیدحریت خواجہ عبدالغنی لون کی قائدانہ صلاحیتوں اور عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ موصوف کی کمی کو مدت دراز تک محسوس کیا جائے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button