بیانات

کولگام میں طویل پابندیوں پر سی پی آئی ایم اور نیشنل کانفرنس کااظہار تشویش

سرینگر: غیرقانونی طورپربھارت کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ اور نیشنل کانفرنس نے ضلع کولگام کے متعدد دیہات پر عائد طویل پابندیوں پرسخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی واقعے میں کردار نہ رکھنے والی پوری آبادی کو دنوں تک پابندیوں میں رکھنا ناانصافی ہے اور اس سے عام شہریوں کو غیر ضروری مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 11 نومبر کو کولگام کے علاقے اکران، میر بازار میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس پر حملے کے بعد جنوبی کشمیر بالخصوص ضلع کولگام کے کئی علاقوں میں پابندیاں سخت اور محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔حملے میں تین اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
سی پی آئی ایم رہنما اور کولگام کے ایم ایل اے محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ بھارتی فورسز نے حملے کے بعد کئی دیہات میں سخت پابندیاں عائد کردی ہیں اور رہائشیوں کو گھروں تک محدود رکھا۔انہوں نے کہاکہ بھارتی فورسز کی طرف سےحملے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی آڑمیں عام شہریوں کو طویل پابندیوں اور مشکلات کا نشانہ بنانا غیر منصفانہ اور قابل مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہری آبادی کو ایسے واقعے پر انتقامی کارروائی کا شامی نہیں بنایاجانا چاہیے جس میں ان کا کوئی کردار نہیں تھا۔
نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈار نے علاقے کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ بھارتی فورسز کے اہلکاروں اور اداروں کو تلاشی کا پورا حق ہے، تاہم لوگوں کوطویل عرصے تک پابندیوں میں رکھنا افسوسناک ہے۔
انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہ "اکران حملے کے بعد کولگام کی صورتحال تشویشناک ہے۔انہوں نے طویل پابندیوں کے شہری زندگی پر اثرات، خاص طور پر متاثرہ دیہات کے لوگوں کی نقل و حرکت اور روزمرہ سرگرمیوں سے متعلق خدشات بھی اجاگر کیے۔
نیشنل کانفرنس کے ثرجمان نے سیکیورٹی تقاضوں اور عام رہائشیوں کی مشکلات کو کم کرنے کی ضرورت کے درمیان توازن قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button