Worldسکھ

خضدار میں سکول کے معصوم بچوں کو بھارت نے نشانہ بنایا ، گرپتونت سنگھ پنوں

اسلام آباد:
سکھ فار جسٹس کے سربراہ اور خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے بلوچستان کے شہر خضدار میں سکول بس پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بھارت کی ریاستی دہشتگردی قرار دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں گرپتونت سنگھ پنوںنے کہا کہ بھارت نے بلوچستان میں دہشتگردی کی کارروائی کرکے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا، جو ناقابل معافی جرم ہے۔ ان نے کہا کہ دستیاب شواہد اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ یہ حملہ بھارتی پراکسیز نے مودی سرکار کی ایما پر کیا، جس کا مقصد خطے میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ سکھ کمیونٹی دکھ کی اس گھڑی میں شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہے اور اس بزدلانہ حملے کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی۔ گرپتونت سنگھ پنوں نے دعویٰ کیا کہ بلوچستان میں جو خون بہایا گیا، اس کے پیچھے مودی حکومت کا ہاتھ ہے اور دنیا کو اس کا محاسبہ کرنا چاہیے۔گرپتونت سنگھ پنوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی ادارے بلوچستان میں بھارتی دہشتگردی کا نوٹس لیں اور معصوم جانوں کے ضیاع پر بھارت سے جواب طلب کریں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button