مقبوضہ جموں و کشمیر

ترنمول کانگریس کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کامطالبہ

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر کا دورہ کرنے والے ترنمول کانگریس کے وفد نے جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی حکومت کو مکمل طور پر بااختیار بنایا جانا چاہیے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ترنمول کانگریس کے پانچ رکنی وفدنے جس میں ڈیرک اوبرائن، ندیم الحق، ممتا ٹھاکر، مانس بھویا اور ساگاریکا گھوش شامل تھے، وزیر اعلی عمر عبداللہ سے تفصیلی ملاقات کی۔ ایم پی ساگاریکا گھوش نے ملاقات کے بعد کہاکہ عمر عبداللہ کی زیرقیادت حکومت کو مکمل طور پر بااختیار ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ "ترنمول کانگریس وفاقیت کے اصول پر یقین رکھتی ہے، جو بھارت کے آئین کاحصہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی حیثیت کی بحالی لوگوں کا ایک جائز مطالبہ ہے۔ ہم جموں و کشمیر کی منتخب حکومت کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ اسے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بااختیاربنایاجائے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button