مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر :بھارتی فورسز کی سرینگر اور دیگر علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں

فورسز اہلکاروں نے ضلع پلوامہ میں گاﺅں کے نمبردار کو گرفتار کر لیا

 

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے سرینگر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کردی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی 132بٹالین اور 213بٹالین کی مہیلا کمپنی کے اہلکاروں نے تلاشی کی کارروائی کے دوران لال چوک، بڈشاہ چوک، ریزیڈنسی روڈ اورنواحی علاقوں میں ہوٹلوں، گیسٹ ہاﺅسز اور دیگر قیام گاہوں میں زبردستی داخل ہو کر تلاشی کی کارروائی کی اور مکینوں کو ہراسا ں کیا ۔ بھارتی فورسز نے شہر میں حساس مقامات پر مزید چیک پوسٹیں قائم کی ہیں جن پر گاڑیوں ، مسافروں اور راہگیروں کی سخت تلاشی لی جا رہی ہے ۔
مقبوضہ جموں وکشمیر میں تعینات بھارتی فورسز کو کالے قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کے تحت کشمیریوں کے قتل عام ، جبری گرفتاریوں اور انسانی حقو ق کی پامالیوں کی کھلی چھوٹ حاصل ہے ۔
دریں اثنا قابض بھارتی فورسز اہلکاروں نے پلوامہ اور سانبہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ فورسز اہلکاروںنے ضلع پلوامہ کے علاقے نانر گجر بستی سے تلاشی آپریشن کے دوران نذیر احمد نامی ایک شخص کو گرفتر کر لیا ہے۔نذیر احمد گاﺅں کا نمبر دار بتایا جا رہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button