بھارت:48 گھنٹوں میں 2 پائلٹوں کی موت: ایئر لائن پائلٹس ایسوسی ایشن کا اظہار تشویش

نئی دہلی:48 گھنٹوں کے اندر 2 پائلٹوں کی موت نے بھارت میں ہوا بازی کے حفاظتی فریم ورک پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایئر لائن پائلٹس ایسوسی ایشن آف انڈیا (اے ایک پی اے) نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن کو متنبہ کیا ہے کہ فلائٹ ڈیوٹی ٹائم لمی ٹیشن (ایف ڈی ٹی ایل) کے اصولوں پر عمل درآمد میں مسلسل تاخیر نظام کو مسلسل ایک شدید خطرے کی طرف دھکیل رہی ہے۔ ایوسی ایشن نے گزشتہ روز( یکم مئی) کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن کو لکھے گئے خط میں ایف ڈی ٹی ایل کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ براہ راست پرواز کے عملے کی فلاح و بہبود سے متعلق ہے۔
خط میں لکھا گیا کہ رواں ہفتے دو پائلٹوں کی موت نے معاملے کی اہمیت مزید اجاگر کر دی ہے۔خطہ میں پائلٹوں کی تھکاوٹ کا ذکر کرتے ہوئے ایف ڈی ٹی ایل کے فوری نفاذ کا مطالبہ کیا گیا۔
ایسوسی ایشن نے کہا کہ انسانی زندگی کی حفاظت کو سب سے مقدم رکھا جانا چاہیے اور کسی بھی چیز کو اس پر ہرگز ترجیح نہیں دی جانی چاہیے۔







