مقبوضہ جموں و کشمیر
پلوامہ:کشمیری نوجوان کی پراسرار طورپر لاش برآمد
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ایک کشمیری نوجوان کی پراسرار طورپر لاش برآمد ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ22سالہ نوجوان جنید احمد میر ضلع پلوامہ کے علاقے پالپورہ میں پراسرار طورپرمردہ پایا گیاہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔