بھارت

پہلگام ڈرامہ مودی کی سازش تھی: سابق بھارتی وزیر خارجہ

نئی دہلی:بھارت کے سابق وزیر خارجہ یشونت سنہا نے نریندر مودی کی گھنائونی سازشیں بے نقاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پہلگام کا ڈرامہ بہار کے انتخابات جیتنے کے لئے رچایاگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یشونت سنہا نے ایک میڈیاانٹرویو کے دوران سوال اٹھایاکہ پہلگام اور پلوامہ جیسے واقعات عین الیکشن کے موقع پر ہی کیوں ہوتے ہیں؟ انہوںنے کہاکہ یہ ڈرامہ بہار کا الیکشن جیتنے کے لیے کیا گیا۔سابق بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ پلوامہ میں بھی انتخابات سے پہلے دہشتگردی ہوئی تھی، تب بھی مودی نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا جبکہ اوڑی حملہ سرجیکل اسٹرائیک کا باعث بنا، جسے انتخابی مہم میں سیاسی طور پر استعمال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مودی نے قومی سلامتی کے مسئلے کو سیاست کے لیے استعمال کیا۔ مودی نے انتخابی جلسوں میں پلوامہ کے مقتولین کے نام پر ووٹ مانگے تھے۔سابق بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پہلگام حملہ بہار کے الیکشن جیتنے کی غرض سے کیا گیا، مودی حکومت دہشتگردی کے واقعات سے صرف سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔دفاعی ماہرین کے مطابق درحقیقت مودی حکومت جنگ بندی کے بعد پاکستان سے بات چیت نہیں بلکہ بہار الیکشن کی تیاری پر بات کر رہی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی کی ناقص پالیسیوں کے باعث بھارت پورے خطے میں تنہا رہ گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button