بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیرمیں پیراملٹری فورسزکی مزید 581کمپنیوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی
سرینگر:
مودی کی بھارتی حکومت نے غیر قانونی طور پرزیر قبضہ جموں و کشمیر پر اپنا غیر قانونی تسلط مزید مضبوط کرنے کیلئے پیراملٹری فورسز کی مزید581 کمپنیوں کی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی حکومت نے ہندو امرناتھ یاترا کی آڑ میں پیراملٹری فورسز کی مزید 581کمپنیوں کی تعیناتی کی منظوری دی ہے تاکہ مقبوضہ علاقے میں خوف اور دہشت کا ماحول قائم کیا جاسکے ۔بھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے میں پہلے ہی10لاکھ سے زائد قابض فوجیوں کوتعینات کر رکھا ہے ۔بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی انتظامیہ اور پولیس کو 156سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز کمپنیوں کوبھی متحرک کرنے کا اختیار دیا ہے جو پہلے سے مقبوضہ علاقے میں تعینات ہیں۔ ان میںسی آر پی ایف کی 91،ایس ایس بی کی 30، سی آئی ایس ایف کی 15،بی ایس ایف کی13 اورآئی ٹی بی پی کی 7 کمپنیاں شامل ہیں- ہر کمپنی تقریبا 75 سے 80 اہلکاروں پرمشتمل ہے ۔امرناتھ یاتر اکی آر میں مودی حکومت 10جون تک پیراملٹری فورسز کی مزید 425کمپنیاں بھی مقبوضہ کشمیر بھیجے گی۔







