کشمیری تارکین وطن

تنازعہ کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ ، جوہری فلیش پوائنٹ ہے ، ظفر قریشی

اسلام آباد:
کشمیر کمپین گلوبل کے چیئرمیں اور کشمیر ڈائسپورہ کے سرکردہ رہنما ظفر احمد قریشی نے کہا ہے کہ دیرینہ تنازعہ کشمیر جنوبی ایشیا میں ایک جوہری فلیش پوائنٹ اور بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ظفر احمد قریشی نے ریڈیو صدائے حریت جموں وکشمیر کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ حل طلب تنازعہ کشمیر کی وجہ سے حالیہ پاک بھارت ایٹمی جنگ میں تبدیل ہوتے ہوتے رہ گئی ۔انہوں نے کہاکہ بھارت کے ہندتوا حکمرانوں نے پہلگام میں 26سیاحوں کو فالس فلیگ آپریشن میں ہلاک کروا کر 6اور7مئی کی درمیانی شب پاکستان اور آزاد جموں وکشمیر میں مساجد اور شہری آبادی کو بدترین جارحیت کانشانہ بنایا، جس میں خواتین اور بچوں سمیت 31عام شہری شہید اورمتعدد زخمی ہوئے۔جواب میں پاک فضائیہ نے 3فرانسیسی رافیل سمیت 6 بھارتی طیاروں کو گرایااورآپریشن بنیان مرصوص کے تحت بھارت کی 26سے زائد عسکری اور دفاعی تنصیبات کو نشانہ بناکر ہمیشہ کیلئے خطے میں طاقت کا توازن بحال اوربھارت کی چوہدارہٹ کو زمین بوس کردیا۔ظفر احمد قریشی نے کہا کہ پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد بھارت امریکہ کو ثالثی کیلئے درخواست کرنے پر مجبور ہوا۔ انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کو اب حل طلب مسئلہ کشمیر کی حساسیت کا احساس ہورہا ہے جبکہ انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی اس دیرینہ تنازعے کے حل کی بھرپور وکلالت کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حل طلب تنازعہ کشمیر سے خطے کے امن کو مستقل خطرہ لاحق ہے اور دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان کسی بھی وقت ہلکی سے چنگاری ایٹمی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے ۔ظفر قریشی نے واضح کیاکہ مسئلہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کیلئے ناگزیر ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button