بھارت

آپریشن سندور کا نام نریندر مودی کی اپنی ذہنی اختراع ہے ، ممتا بنرجی

کولکتہ: بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پاکستان کے خلاف بھارتی فوج کی بلااشتعال کارروائی کو آپریشن سندور کا نام دینے پر وزیر اعظم نریندر مودی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مودی جی ایسے بول رہے ہیں جیسے وہ ہر مہیلا کے پتی ہوں۔ انہوں نے سوال کیاکہ وہ اپنی بیوی کوسندور کیوں نہیں دیتے ؟
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ممتا بنرجی نے آپریشن سیندور پروزیر اعظم مودی کے دعووئوں اور اعلانات پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ آپریشن سندور کا نام مودی جی کی اپنی ذہنی اختراع ہے،اس آپریشن کے سیاسی مقاصد تھے ۔یہ آپریشن ایک ایسے وقت پر کیاگیا جب کثیر الجماعتی وفود متعددممالک کا دورہ کر کے بھارت کا موقف بیان کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نریندر مودی نے سیاسی پروپیگنڈے کیلئے مغربی بنگال کادورہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم اپنے خطاب کے ذریعے فرقہ وارانہ سیاست کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ممتابنر جی نے نریندرمودی کے خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ پہلے انہوںنے خود کو ایک چائے والاقرردیا اور بعد میں خود کو محافظ کے عہدے پر فائز کردیا۔ وہ یہاں سندور بیچنے آئے تھے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے ہمیشہ ملک میں ہمیشہ فرقہ وارانہ تشدد اورنفرت کو ہوا دی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button