بھارت

بھارت کو سفارتی محاذ پر سخت ہزیمت کا سامنا

کولمبیا حکومت کے ردعمل نے ہمیں مایوس کیا، ششی تھرور کا اعتراف

نئی دلی: پاکستان کی بہترین سفارت کاری کی بدولت بھارت کو سفارتی محاذ پر سخت ہزیمت کا سامنا ہے اور عالمی برادری پہلگام واقعے اور پاک بھارت جنگ پر اس کا موقف قبول کرنے کو تیار نہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی روزنامہ” دی ہندو“ نے ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ بھارتی وفد کو حال ہی میں کو لمبیا میں بھی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب وہاں کی حکومت نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں پاکستانی شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔
روزنامے نے لکھا کہ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے کہا ہے کہ بھارت کولمبیا کی حکومت سے اس بات پر مایوس ہے کہ اس نے پہلگام حملے کے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرنے کے بجائے آپریشن سیندور کے دوران پاکستان میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ، جو کولمبیا میں کثیر الجماعتی بھارتی وفد کی قیادت کر رہے تھے، نے گذشتہ روز کہا کہ ہم کولمبیا کی حکومت کے ردعمل سے تھوڑا مایوس ہوئے، جس نے بظاہر بھارتی حملوں کے بعد پاکستان میں ہونے والے جانی نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کیا، بجائے اس کے کہ پہلگام واقعے کے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتی۔
خیال رہے کہ بھارتی حکومت نے جنگ میں ذلت آمیز شکست اور عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہونے کے بعد کانگریس رہنما ششی تھرور کی قیادت میں ایک وفد تشکیل دیا ہے جو مختلف ملکوںکے دورے پر ہے تاہم اسے عالمی سطح پر بھارتی موقف کو تسلیم کروانے میں مشکلات کا سامنا ہے.۔ عالمی برادری بھارت سے پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا ثبوت مانگ رہی ہے جو وہ دینے سے قاصر ہے۔KMS-13/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button