بھارت

پاکستان کیخلاف بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر کینیڈا میں سکھوں کا احتجاجی مظاہرہ

اوٹاوا:پاکستان کے خلاف بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے حالیہ بیان پر کینیڈا میں سکھوں نے بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظاہرین نے مودی حکومت کیخلاف اور خالصتان کے حق میں نعرے لگائے۔ سکھ رہنمائوں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راج ناتھ سنگھ پاکستان کے صوبہ سندھ سے متعلق بیان دینے کے بجائے بھارت کی فکر کریں جو بہت جلد کئی ٹکڑوں میں بکھرنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی پنجاب بہت جلد بھارت سے الگ ہوکر خالصتان کی ریاست بنے گا جہاں تمام قومیتوں کو یکساں حقوق حاصل ہوں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button