مظاہرے

کپواڑہ میں قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں لوگوں نے بھارتی قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے ہندواڑہ میں لوگوں نے پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کیا۔ مرد اور خواتین سمیت مظاہرین دارالعلوم کے قریب جمع ہوئے اور قابض حکام کی بے حسی پر مایوسی کا اظہار کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی ماہ سے پانی کی عدم دستیابی کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ایک خاتون نے کہا کہ قابض انتظامیہ ہمیں بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہے۔ان کاکہنا تھا کہ ہم ماضی میں بھی متعدد بار اپنا احتجاج ریکارڈ کرواچکے ہیں لیکن ہمارے مسائل کے حل کیلئے کوئی اقدام نہیں کیاگیا۔مظاہرین کے مطابق وہ کئی مہینوں سے مشکلات کا شکار ہیں ۔مکینوں نے علاقے میں پینے کے صاف پانی کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button