متفرقات
شوپیاں سڑک حادثے میں عمررسیدہ خاتون جاں بحق، پانچ دیگر زخمی
سرینگر: غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع شوپیان میں ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر نہر میں گرنے سے ایک 80سالہ خاتون جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ حادثہ ضلع کے علاقے پدپون کے قریب پیش آیا۔ گاڑی راجوری سے بابا نگری جا رہی تھی کہ پدپون کے قریب ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا جس کی وجہ سے وہ نہر میں جاگری۔ جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت راجوری کی رہائشی نورہ بیگم کے طور پر کی گئی ہے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے دو کو بعد میں خصوصی علاج کے لیے سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال بھیج دیا گیا۔پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔





