مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت ظلم و تشدد،گرفتاریوں کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کوکمزور نہیں کر سکتا ، حریت کانفرنس

سرینگر:کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارتی قابض فورسز غیر قانونی گرفتاریوں، کریک ڈان اور دیگر مظالم کے ذریعے کشمیریوں کومقبوضہ کشمیرمیں رائے شماری کے انکے منصفانہ سیاسی مطالبے سے دستبردار ہونے پر مجبور نہیں کرسکتے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارتی مظالم میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے سیاسی سرگرمیوں پر قدغن ، گھروں پر چھاپوں، جائیدادوں کی ضبطگی اور گھروں پر چھاپوں اور تلاشی کی مسلسل کارروائیوں کی مذمت کی ۔ انہوں نے 11جون 1991کے سانحہ چوٹا بازارکے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ حریت ترجمان نے کشمیری شہدا کے مشن کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوںکے عزم کا اعادہ کیا ۔11جون 1991کو سرینگر کے علاقے چوٹہ بازار میں بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے بلااشتعال فائرنگ کر کے خواتین اور بچوں سمیت 30درجنوں کشمیریوں کو شہید کردیاتھا۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے بھارت پر دبا ئوڈالے تاکہ مستقبل میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیریوںکے قتل عام کے سانحات کو روکا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسزظلم و بربریت اور قتل عام کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کرسکتی ۔ بھارتی حکام نے ہزاروں کشمیری سیاسی قیدیوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قوانین کے تحت جیلوں میں نظربند کر رکھاہے۔حریت ترجمان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سیکرٹری حسین برہیم طحہ سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی کافوری نوٹس لینے کی اپیل کی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button