مقبوضہ جموں و کشمیر
شوپیان کے لاپتہ شخص کی لاش ا ہرہبل کولگام سے برآمد

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ضلع شوپیان سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جو گزشتہ روز ضلع کولگام سے لاپتہ ہوگیا تھا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدارنے بتایا کہ یہ شخص اتوار کو ایک سیر کے دوران ضلع کولگام میں اہرہبل کے قریب لاپتہ ہو گیا۔انہوں نے کہاکہ تلاش بسیارکے بعدآج صبح اس کی لاش برآمد ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ لاش کو طبی و قانونی کارروائیوں کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ لاش کی شناخت33سالہ وسیم احمد ملک کے طورپر ہوئی ہے جو نیو کالونی الائی پورہ شوپیاں کا رہائشی تھا۔کشمیری نوجوان اکثر وبیشتر اسی طرح لاپتہ ہو جاتے ہیں اوربعدمیں ان کی لاشیں نالوں یا آبشاروں سے برآمد ہوتی ہیں۔ لواحقین اکثرشکوک شبہات کا اظہارکرتے ہیں کہ ان کے پیاروں کے اغوا اور قتل میں بھارتی فورسز ملوث ہیں۔






