بھارت

بھارت : اترپردیش میں بی آر امبیدکر کے مجسمے کی توڑ پھوڑ، لوگوں کے احتجاجی مظاہرے

لکھنو: بھارت میں بی جے پی کے زیر اقتدار ریاست اترپردیش کے علاقے مرزاپور میں ہند وانتہاپسندوں نے بھارتی آئین کے معمار ڈاکٹر بھیم را ئوامبیدکر کے مجسمے کی توڑ پھوڑ کی جس کے خلاف لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اوم پرکاش سنگھ نے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ رات ایک مقامی پارک میں پیش آیا جس میں گوتم بدھ، اشوکا اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مجسمے نصب ہیں۔ پولیس افسر نے بتایاکہ نامعلوم افراد نے ڈاکٹر امبیدکر کے مجسمے کو توڑ دیا۔ یہ خبر پھیلتے ہی مقامی لوگ پارک کے قریب جمع ہوئے اور احتجاج کیا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہندو انتہاپسند تنظیمیں راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ اور بھارتیہ جنتا پارٹی ڈاکٹر بی آر امبیدکو اپنا دشمن سمجھتی ہیں۔ریاست مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والے بی آر امبیدکر ایک دلت رہنما تھے جو ہندوتوا نظریے کے سخت خلاف تھے اور اسے بھارت کی یکجہتی اور جمہوریت کے لیے خطرہ سمجھتے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button