بھارت

مغربی بنگال : بی ایس ایف کانسٹیبل نے سینئر افسر کو قتل کر دیا

کولکتہ:بھارتی ریاست مغربی بنگال میں پیرا ملٹری بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک کانسٹیبل نے اپنے سینئر افسر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بی ایس ایف کانسٹیبل نے مرشد آباد ضلع میں ایک کیمپ میں جھگڑے کے بعد اپنے سینئر افسر کو گولی ماردی۔یہ واقعہ ہفتہ کو مرشد آباد ضلع کے ڈھولیاں میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے کیمپ میں پیش آیا۔
کانسٹیبل شیوم کمار مشرا نے اپنے سینئر ہیڈ کانسٹیبل 56 رتن سنگھ شیخاوت کو بحث و تکرار کے دوران گولی مار دی۔ ملزم کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button