مقبوضہ جموں و کشمیر

کپواڑہ میں مسجدکی تعمیر نوکے دوران پراسرار دھماکے سے تین افراد زخمی

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ضلع کپواڑہ کے علاقے لنگیٹ میں پیر کو ایک پرانی مسجد کے ڈھانچے کو منہدم کرنے کے دوران پراسرار دھماکے میں کم از کم تین افراد زخمی ہو گئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک سینئر پولیس افسر نے صحافیوں کو بتایا کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب مقامی باشندے مسجد کی تعمیر نو کے لئے پرانی مسجد کو منہدم کر رہے تھے۔پولیس افسر نے بتایا کہ اچانک ایک زوردار دھماکہ ہوا جس سے تین افراد زخمی ہو گئے۔انہوں نے کہاکہ زخمیوں کو فوری طور پر ایس ڈی ایچ لنگیٹ میں داخل کیا گیا جہاں سے ایک زخمی کو جی ایم سی ہندواڑہ منتقل کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button