بھارت

بھارت: مسافر طیاروں کی ہنگامی لینڈنگ اور پرواز وں کی منسوخی کا سلسلہ جاری

بم کی اطلاع پر انڈیگو کی پرواز کی ناگپور میں ہنگامی لینڈنگ

ناگپور:بھارت میں مسافر طیاروں کی ہنگامی لینڈنگ اور پرواز وں کی منسوخی کا سلسلہ جاری ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مسقط سے دلی جانیوالی انڈیگو کی پرواز 6E-2706نے بم کی موجودگی کی دھمکی ملنے کے بعد ناگپور ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ ڈی سی پی ناگپور لوہت متنی نے میڈیا کو بتایاہے کہ تمام مسافروں کو بحفاظت اتار لیا گیا ہے اورسکیورٹی اہلکار جہاز کا مکمل معائنہ کر رہے ہیں ۔ابتدائی تحقیقات میں کوئی مشتبہ چیز نہیں ملی ہے۔واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
گزشتہ ہفتے احمدآباد میں انڈیگو ائیر لائن کے طیارے کے ایک افسوسناک حادثے میں 290افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button