مقبوضہ جموں و کشمیر
مودی حکومت نے سکھوں کو پاکستان میں رنجیت سنگھ کی برسی میں شرکت سے روک دیا
امرتسر : مودی حکومت نے 29 جون کو مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی میں شرکت کیلئے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔
کشمیری میڈیا سروس کے مطابق شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی (یس جی پی سی ‘کے عہدیدار ہربھجن سنگھ وکٹا نے امرتسر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ کہا کہ ہم نے اس دورے کے لیے 249 پاسپورٹ درخواستیں دی تھیں۔ تاہم ہمیں اپنے پاسپورٹ واپس لینے پر مجبور کیا گیا۔
ایس جی پی سی ہر برس سکھ یاتریوں کو مذہبی دوروں کے لیے پاکستان بھیجتا ہے۔ ان میں سے ایک دورہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے لیے ہوتا ہے، جو 29 جون کو منائی جاتی ہے۔ بھارت کی طرف سے سفری پابندیوں کیوجہ سے اس بار یاتری نہیں آسکیں گے۔
گزشتہ برس کستان نے مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی میں شرکت کے لیے 509 بھارتی سکھوں کو ویزے جاری کیے تھے۔KMS-03/M






