آزاد کشمیر

مسئلہ کشمیر کو کمزور کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنایا جائے گا ، سردار مسعود خان

اسلام آباد:
آزادجموں و کشمیر کے سابق صدرسردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو کمزور کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سردار مسعود خان نے یوم حق خود ارادیت کے موقع پرایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے لاکھوں کشمیری شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ اگر 1947 میں سازش نہ ہوتی تو آج پورا کشمیر آزاد ہو چکا ہوتا۔ 19جولائی 1947 کی قرارداد کے تحت ریاست جموں و کشمیر نے پاکستان سے الحاق کا فیصلہ کیاتھا۔سردار مسعود خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادیں آج بھی کشمیریوں کے حق خودارادیت کی گواہ ہیں، بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں کو جان بوجھ کر نظر انداز کرتا رہا ہے۔آزاد کشمیر کی آزادی شہدا کے خون سے لکھی گئی تاریخ ہے۔ انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی قوانین مظلوموں کے لیے نہیں بلکہ طاقتوروں کے حق میں استعمال ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت رائے شماری سے بچنے کے لیے قرارداد 1948 کی غلط تشریح کر رہا ہے، پاکستان نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو تسلیم کیا، بھارت نے انحراف کیا، کشمیر کا مقدمہ قانونی، اخلاقی اور انسانی بنیادوں پر آج بھی مضبوط ہے۔سردار مسعود خان نے کہا کہ نوجوان نسل کو مسئلہ کشمیر کے قانونی اور تاریخی پہلوئوں سے آگاہ کرنا وقت کی ضرورت ہے، کشمیر کی جدوجہد حق، سچ اور قربانیوں پر مبنی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button