جموں

تازہ برف باری کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیرمیں مغل روڑ، سرینگر لہہ ہائی وے بند

سرینگر06نومبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںحکام نے بتایا کہ تازہ برف باری کے بعد مغل روڈ اورسرینگرلہہ ہائی وے کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے ۔
ایک پولیس افسر نے میڈیا کو بتایاکہ پونچھ اور راجوری کے جڑواں اضلاع کو شوپیاں سے ملانے والی مغل روڈ پیر کی گلی ، مانسر موہرے اور پوشا سمیت کئی مقامات پر برف باری کے باعث ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی۔ اسی طرح حکام نے بتایا کہ سونہ مرگ کے آس پاس کے علاقوں میں برف باری کے بعد سرینگر لہہ ہائی وے کو بھی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ تاہم انہوں نے کہاکہ جموں سرینگر ہائی وے ٹریفک کے لیے کھلی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button